بی این پی مینگل کا حکومت سے اتحاد ختم کرنیکا اعلان

اپ ڈیٹ 17 جون 2020 04:56pm

بی این پی مینگل نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اظہار خیال کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلی میں رہیں گے اور اپنے بات کا اظہار بھی کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ بی این پی مینگل کی جانب سے یہ اعلان اچانک کیا گیا ہے ، اس سے پہلے پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کو بھی حکومت سے شکایتیں پیدا ہوگئی تھیں۔